20 دسمبر، 2016، 9:32 PM

سہ فریقی اجلاس میں، شام کی ارضی سالمیت پر تاکید

سہ فریقی اجلاس میں، شام کی ارضی سالمیت پر تاکید

شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس کا مشترکہ بیان جاری کر دیا گیا جس میں بحران شام کے سیاسی حل پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس کا مشترکہ بیان جاری کر دیا گیا جس میں بحران شام کے سیاسی حل پر زور دیا گیا۔ ماسکو میں سہ فریقی اجلاس کے بارے میں جاری ہونے والے آٹھ نکاتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران، روس اور ترکی، شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بیان میں ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی گئی ہے کہ بحران شام کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ بیان میں حلب، کفریا اور فوعہ سے عام شہریوں کے انخلا کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ اور دفاع کا ایک روزہ اجلاس منگل کی صبح ماسکو میں شروع ہوا تھا جس میں شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1869128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha